[ad_1]
وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ نیازی صاحب آپ نے گھڑی نہیں بیچی اپنی اوقات دکھا کر ملک کو رسوا کیا، آپ کی حکومت تھی اس لیے مقبوضہ کشمیر بیچ دیا۔
عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے، آپ وزیراعظم تھے اس لیے اوقات سے بڑھ کر قیمتی تحفے ملے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ خان صاحب! اب آپ کو ربڑ کی چپل بھی تحفے میں کیوں نہیں ملتی؟
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کےلیے اربوں روپے آج تک متاثرین تک نہیں پہنچائے، کوئی شک نہیں عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے ایجنڈے پر ایمانداری سے عمل کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آپ کے کرتوت آپ کو نااہل کروائیں گے۔
[ad_2]