[ad_1]

چنیوٹ: بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والے 4 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے چنیوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا پر بیرون ملک ملازمت کے جعلی اشتہارات لگاتے تھے، ملزمان بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں علی اصغر، آصف بلال، شبیر اور محمد اقبال شامل ہیں، ملزمان سے برآمد ہونے والے 4 موبائل فونز اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *