[ad_1]

فیاض الحسن چوہان—فائل فوٹو
فیاض الحسن چوہان—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کے منہ سے کرپشن پر بھاشن عجیب بات ہے۔

فیاض چوہان نے پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ آصف زرداری کا چیلا کس منہ سے کرپشن پر بات کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسن مرتضیٰ کی گفتگو سے محسوس ہوتا ہے کہ آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی سیاسی ولی اور پرہیزگار ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیاض چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپشن کے حوالے سے یہ صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمانی سسٹم ختم کر کے صدارتی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 4 سال میں کبھی مالم جبہ، کبھی توشہ خانہ اور کبھی القادر یونیورسٹی کے اسکینڈل سامنے آئے۔

حسن مرتضیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن عمران خان کے دور میں ہوئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *