[ad_1]
کراچی میں اغوا ہونے والی 11 دن کی بچی کا پتہ نہیں چل سکا، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو برآمد کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
بلدیہ ٹاؤن میں روبی موڑ کے قریب دو ملزمان خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہوگئے تھے، بیگ میں 11 دن کی بچی بھی موجود تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے بچی بھی ساتھ لے جانے کا مقدمہ والد کے تھانے آنے پر درج کیا جائیگا۔
دوسری جانب پولیس اور بچی کے اہلخانہ مختلف فلاحی اداروں کو بھی چیک کر رہے ہیں کہ ممکنہ طور پر بیگ میں بچی کو دیکھ کر ملزمان اسے چھوڑ گئے ہوں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے جو جائے وقوعہ بتایا ہے وہاں کی اور اس کے اطراف کی سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کی جارہی ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کے پہلے چار بچے ہیں، خاتون کے شوہر نے 2 شادیاں کی ہوئی ہیں۔
خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ’اہلیہ نے بچی کو بیماری کی وجہ سے بیگ میں رکھا ہوا تھا، ملزمان نے جو بیگ چھینا اس میں بیٹی موجود تھی۔
[ad_2]