[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں 12 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ بریگیڈ تھانے میں بچی کے والد یاسین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

بچی کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ بیٹی کے قتل میں چھوٹا بھائی ملوث ہے، وہ ملازمت سے واپس آیا تو چھوٹا بھائی مجیب اللّٰہ عرف ندیم گھر کے صحن میں ٹہل رہا تھا۔

یاسین کے مطابق چھوٹے بھائی نے بتایا کہ بیٹی نے خودکشی کی ہے، بیٹی کو اسپتال لیکر گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی کے ساتھ زیادتی اور قتل میں مجیب اللّٰہ عرف ندیم ملوث ہے، بھائی نے زیادتی کے بعد بچی کو پھندا لگا کر قتل کیا اور خودکشی کا ڈرامہ رچایا، میرا بھائی نشے کا عادی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مجیب اللّٰہ عرف ندیم فرار ہے، ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *