[ad_1]

موٹروے کرپشن کیس میں مخدوم خاندان کی کردارکشی کی گئی، مخدوم جمیل الزمان

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے کہا ہے کہ موٹروے کرپشن کیس میں مخدوم خاندان کی کردار کشی کی گئی۔

سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو میں مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ اس معاملے کی جامع انکوائری اور ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے، میں خود بھی معاملے کی انکوائری کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کی سوچ رکھنے والے سندھ کو تقسیم کرنے کا نہ سوچیں، عمران خان کا قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ درست نہیں۔

مخدوم جمیل الزمان نے مزید کہا کہ میں عمران خان کی حکومت ختم کرنے کا مخالف تھا، میرا مشورہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی اسمبلی میں واپس آجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *