[ad_1]

پی ٹی آئی کے رکنِ خیبر پختون خوا اسمبلی فضل الہٰی—فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے رکنِ خیبر پختون خوا اسمبلی فضل الہٰی—فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے رکنِ خیبر پختون خوا اسمبلی فضل الہٰی نے کہا ہے کہ پولیس کی کوشش کو سراہتا ہوں لیکن اتنی آسانی سے ان کے ہاتھ آنے والا نہیں۔

یہ بات انہوں نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

فضل الہٰی نے مزید کہا ہے کہ ہم نے پُرامن احتجاج کیا تھا، احتجاج ہمارا حق ہے، مگر پولیس نے مجھے گرفتار کرنے کے لیے کوششیں کیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کی کوشش کو سراہتا ہوں، عدالت نے میری ضمانت منظور کر لی ہے۔

پشاور کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے فضل الہٰی اور دیگر رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ان کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الہٰی اور دیگر رہنماؤں عاصم، مینہ خان اور عرفان سلیم کی جانب سے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

پولیس نے احتجاج کے دوران پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچانے پر ان رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *