وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت سکھر سے علاج کے لیے برطانیہ جانے کی درخواست کردی۔

خورشید شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ صرف ایک بار ای سی ایل سے نام خارج کیا جائے۔

احتساب عدالت نے بیماری کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے میڈیکل رپورٹ کے ساتھ اگلی سماعت پر 13 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت سکھرمیں ایک ارب 23 کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر خورشید شاہ کی ضمانت منظور اور نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *