[ad_1]
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل سے پوچھا جائے کہ کیا ارینج کرکے گئے؟ مفتاح اسماعیل کو کیا 32 ملین کی ارینجمنٹ نہیں کرکے جانا چاہیے تھا؟
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو جواب نہیں دینا چاہتا، باتیں کرنا آسان ہوتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اب تک کوئی ایسی ادائیگی نہیں ہے جو وقت پر نہ ہوئی ہو، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، یہ 9 ارب ڈالر کے قریب چھوڑ کر گئے تھے لیکن 3 ارب ایک ملک کے تھے باقی دیگر ممالک کے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان ریاست کے اوپر سیاست کو ترجیح دے رہے ہیں، عمران خان الیکشن کا انتظار کریں، آئین میں لکھا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے۔
[ad_2]