[ad_1]

کابل میں ہیڈ آف مشن پر حملہ ، ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا، دفتر خارجہ

افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر فائرنگ کے واقعے پر دفتر خارجہ کا موقف سامنے آگیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل میں ہیڈ آف مشن پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا، افغان ناظم الامور کو طلب کرکے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ بند کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں، کابل سے سفارتی عملے کو واپس بلانے کی خبروں میں بھی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب پاکستانی ناظلم الامور سفارت خانے میں چہل قدمی کر رہے تھے، تاہم حملے میں وہ محفوظ رہے۔

فائرنگ سے سفارت خانے کا ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے۔

وزیراعظم نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *