—فائل فوٹو

امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ بھی عدم استحکام کا شکار ہے۔

گزشتہ روز امریکی ڈالر انتہائی معمولی سستا ہونے کے بعد آج پھر اپنی قدر بڑھا رہا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 320 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42 ہزار 73 پر آ گیا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.