[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ سستا خام تیل خریدنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق روسی حکام کے ساتھ خام تیل کی مقدار، قیمت اور روٹ سے متعلق بات ہوئی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ مذاکرات کے اختتام پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان وفد روسی حکام سے مذاکرات کے بعد ہفتے کو وطن واپس پہنچے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو روس سے تیل برآمد کرنے کے لیے گرین سگنل دیا تھا۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے روس پر تیل برآمد کرنے کے لیے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات سمجھ سکتے ہیں، دیگر حکومتوں پر بھی سستا تیل خریدنے کے لیے دباؤ ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *