[ad_1]
وزیراعظم شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ نامنظور کر دیا۔ اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر قانون کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھالیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون کے منصب پر ذمہ داریاں جاری رکھیں۔
وزیراعظم کا پیغام لے کر وفاقی وزرا کا وفد سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی رہائش گاہ پہنچا تھا۔
وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیر ہوابازی سعد رفیق، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور ملک احمد خان شامل تھے۔
وفاقی وزرا کے وفد نے اعظم نذیر تارڑ کو وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم کی درخواست پر اعظم نذیر تارڑ بدھ کو وفاقی وزیر قانون کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھالیں گے۔
اعظم نذیر تارڑ کے استعفے پر ایاز صادق کو وزیر قانون کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی تھی۔
یاد رہے کہ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
[ad_2]