[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی 6 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج منگل کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔

پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب صبح 9 بجے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کمان کی علامت سمجھی جانےوالی ملاکا اسٹک اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیر کےحوالے کریں گے۔

جنرل عاصم منیر اس چھڑی کو ہاتھ میں لیتے ہی پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن جائیں۔

جنرل عاصم منیر فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا تقریب میں شریک ہوں گے، ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنرپیش کیا جائے گا۔

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، ان کی فیملیز کے علاوہ وفاقی سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *