مظفرآباد میں چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا نے بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 21 نشستوں پر تحریک انصاف نے 9 نشستیں حاصل کیں، پیپلز پارٹی4، مسلم لیگ ن 3، آزاد امیدوار4 اور مسلم کانفرنس 1 نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق ممبر یونین کونسل کی 142 نشستوں میں 26 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، ممبر یونین کونسل میں  پی پی 39، ن لیگ 36، پی ٹی آئی نے بھی 36 نشستیں  حاصل کیں۔

 ممبر یونین کونسل کے انتخاب میں مسلم کانفرنس نے 4 اور تحریک لبیک نے ایک نشست جیتی۔

میونسپل کارپوریشن کی 36 نشستوں پر 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے،  میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں مسلم لیگ ن 12،  پی ٹی آئی 8 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

میونسپل کارپوریشن انتخاب میں پی پی 7، پی ٹی آئی، مسلم کانفرنس کو مشترکہ 2 نشستیں ملیں، جبکہ ممبرمیونسپل کمیٹی کی  2 نشستوں پر  ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک ایک نشست میں کامیاب ہوئی۔

ممبر ٹاؤن کمیٹی کی 4 نشتسوں پر ن لیگ کو 3 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے حصے میں صرف 1نشست آئی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *