[ad_1]

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

کراچی کے علاقے ڈالمیا سے 18 سال کی لڑکی کے 3 ماہ سے غائب ہوئے واقعے کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج ہے، بیوہ خاتون بیٹی کی بازیابی کے لیے متعدد بار تھانے گئی مگر پولیس نے کچھ نہیں کیا۔

ڈالمیا، مجاہد کالونی کی رہائشی بیوہ خاتون مبارک 3 مہینے سے بیٹی کی تلاش میں در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔

مبارک خاتون نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین مہینے قبل میری 18 سالہ بیٹی گل بی بی گھر سے دکان کے لیے نکلی، اسکے بعد اسکا کچھ پتہ نہ چلا، بیٹی کے اغوا کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کرایا ہے۔

ڈالمیا کی 18 سالہ لڑکی 3 ماہ سے تاحال لاپتہ

مبارک خاتون کا کہنا ہے کہ 3 مہینے سے تھانے کے چکر لگارہی ہوں لیکن پولیس نے بیٹی کی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ایک مہینہ قبل میری بیٹی نے فون کیا اور کہا کہ مجھے نہیں پتہ میں کہاں ہوں ماں مجھے بچاؤ۔

مبارک خاتون کے مطابق بیٹی کا فون جس نمبر سے آیا وہ میں نے پولیس کو دیا لیکن پولیس نے کوئی کام نہیں کیا، بھتیجا میرے ساتھ تھا اس نے بتایا کہ پولیس نے پیسے مانگے تھے۔

پولیس کا موقف جاننے کے لئے عزیز بھٹی تھانے کے تفتیشی افسر سے رابطہ کیا گیا لیکن وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *