آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ—فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدفِ تنقید بنایا ہے۔

خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارت کاری عالمی سیاست میں توازن قائم رکھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *