[ad_1]

جنرل ساحر شمشاد مرزا—فائل فوٹو
جنرل ساحر شمشاد مرزا—فائل فوٹو

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی پُروقار تقریب میں تینوں مسلح افواج کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو تینوں مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا بھی جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بطور فور اسٹار جنرل ترقی دے کر انہیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *