[ad_1]

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات ایک بار پھر کھٹائی میں پڑگئی۔

سروسز ٹریبونل کا لاہور پولیس چیف غلام محمود ڈوگر کو دیا گیا اسٹے آرڈر واپس لینے سے لاہور پولیس چیف پھر معطل ہوگئے ہیں اور معطل افسر جے آئی ٹی کی سربراہی نہیں کرسکتا۔

غلام محمود ڈوگر نے 5 نومبر کی وفاقی حکومت کی معطلی کیخلاف سروسز ٹریبونل سے اسٹے لے لیا تھا۔

معطلی کے خلاف اسٹے کے دوران پنجاب حکومت نے غلام محمود ڈوگر کو عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی کا سربراہ بنادیا تھا۔

سروسز ٹریبونل کی جانب سے اسٹے واپس لینے سے سی سی پی او لاہور کی معطی کا نوٹیفکیشن بحال ہوگیا، یوں جے آئی ٹی متنازع ہوگئی۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے افسران تذبذب کا شکار ہیں، کیونکہ کوئی بھی معطل افسر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا سربراہ نہیں ہوسکتا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ غلام محمود ڈوگر اب معطل ہیں، وہ جے آئی ٹی کے سربراہ نہیں رہ سکتے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *