[ad_1]

ترکیہ نے مشکل وقت میں ہر عالمی فورم پر ساتھ دیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ہر عالمی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا، آج کا دن ہمارے تاریخی تعلقات میں عظیم دن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کے ہمراہ پاک بحریہ کیلئے تیسرے ملجم کارویٹ جہاز کا افتتاح کردیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اپنے دوسرے گھر ترکیہ کا دوبارہ دورہ کرنے پر خوش ہوں، صدر رجب طیب اردوان ایک دور اندیشن رہنما ہیں، صدر طیب اردوان کی زیر قیادت ترکیہ جدید فلاحی ریاست بن چکا ہے، آج ترکیہ کے دور دراز علاقوں تک تمام بینادی سہولتیں میسر ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر آپ امن سے رہنا چاہتے ہیں تو جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا، آج دنیا کو متعدد تنازعات کا سامنا ہے۔

شہباز شریف نے  ترکیہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو حالیہ دنوں تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، ترکیہ نے سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کی، ترکیہ نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی 30 ٹرینیں بھیجیں، ترکیہ سے امدادی سامان لے کر 15 طیارے بھی پہنچے۔

تیسرے ملجم کارویٹ جہاز  کو پی این ایس خیبر کا نام دیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی  نے بھی شرکت کی۔

پاک ترکیہ مشترکہ تعاون پر مبنی ملجم اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں اہم سنگ میل ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کیلئے پہلے کارویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021 میں ہوئی، دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *