[ad_1]

خاران میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع خاران اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی خاران کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے نکل کر باہر کھلی جگہ جمع ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2 اعشاریہ 6 اور زیرِ زمین گہرائی 27 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خاران کے مغرب میں 30 کلو میٹر تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *