وزیراعظم کے خصوصی نمائندے حافظ طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب کی ٹیم کی جیت پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں طاہر محمود اشرفی نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کے گروپ میچ میں سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کی ارجنٹائن کے خلاف کامیابی کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی ٹیم، عوام اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *