شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرکے چینی کی برآمد پر مذاکرات کئے۔

رپورٹس کے مطابق حکومت اور ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار میں فرق سامنے آگیا ہے جس پر حکومت نے چینی کے اضافی ذخائر کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے لیے چینی کے اسٹرٹیجک ذخائر اور قیمتوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دوبارہ اجلاس وزارتِ غذائی تحفظ کے ساتھ آئندہ ہفتے ہوگا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *