[ad_1]

فائل فوٹو—شرجیل میمن
فائل فوٹو—شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی کہتا ہے عمران خان جھوٹا ہے، آخر کیا وجہ ہے عمران خان کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا؟ ان جیسے شخص کو کچھ نہ کہنا سوالیہ نشان ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ 20 لاکھ سے زائد گھر بنا کر دے رہی ہے، عمران خان نے جو چندے لیے وہ مارچ میں خرچ کیے گئے، ایف آئی اے ان کے چندے کی تحقیقات کرے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے اسپتالوں سمیت اسکولوں کے نام پر چندے لیے، ثابت ہو چکا ہے کہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ چھپائے، ان جیسا شخص آج بھی آزاد ہے یہ حیران کن ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کے کہنے پر ایف آئی اے اور نیب نے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، آج بھی نیب اور ایف آئی اے سے ان کو ریلیف مل رہا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گھڑی چوری کی ہیٹ ٹرک کر لی، ان کا ذریعہ معاش فراڈ کرنا ہے، گھڑیوں کے معاملے پر جی آئی ٹی بننی چاہیے، آصف زرداری نے جو گاڑی لی آج بھی ان کے استعمال میں ہے، عمران خان نے توشہ خانہ کے معاملے پر جیب کتروں والا کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پوری دنیا میں پاکستان کا کیس لڑ رہا ہے، آج پوری دنیا عمران خان کو کس نام سے پکار رہی ہے، وہ دوبارہ کبھی وزیر اعظم نہیں بنیں گے، پی ٹی آئی چیئرمین کھلے عام اداروں کو غیرقانونی کام کرنے کے لیے کہہ رہا ہے، انہوں نے آئین اور قانون کی دھجیاں آڑائیں۔

پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ عدالت کو عمران خان کی غیرآئینی بات کا ازخود نوٹس لینا چاہیے، ان کا احتساب ہونا چاہیے، ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیا پرویزالہی نےایک مرتبہ بھی کہا ہے کہ ایف آئی آرکے لیے تین نام صحیح دیے گئے ہیں؟عمران خان غیرملکی ایجنڈے پرچل رہے ہیں،پی ٹی آئی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑی گئیاور سیلاب متاثرین کے پیسے کھاگئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *