[ad_1]

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلے آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ ہو چکا ہو گا۔

یہ بات وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی تاریخ کا سب سے چھوٹا اجتماع ہو گا، یہ لانگ مارچ نہیں، رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے نہیں ہوئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر عمران نیازی نے تماشہ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کے عمل کو پوری طاقت سے رد کرنا ضروری تھا ورنہ ہر 3 سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *