[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گیارہویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں پاکستان کی اہم دفاعی مصنوعات کو مارکیٹ کیا جارہا ہے، ان مصنوعات میں سب سونک کروز میزائل ’’حربہ‘‘ اور جدید جنگی ڈرون ’’ شاہپر ٹو‘‘ پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

بین الاقوامی دفاعی نمائش میں موجودہ دور میں روایتی جنگوں کے تبدیل ہوتے میدان سامنے آرہے ہیں۔

پاکستان بھی دنیا میں جدید اسمارٹ دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کے راستے پر گامزن ہے۔

دفاعی مصنوعات تیار کرنے والے ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز نے ملکی دفاعی صنعت میں جدید سب سونک کروز میزائل بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرادیا۔

پاکستان کا سب سونک کروز میزائل ’’ حربہ‘‘ کی رینج 280 کلومیٹر ہے، یہ لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائل سمندر سے انتہائی کم اونچائی پر سفر کرنے کی خصوصیت کی وجہ سے دشمن کے راڈار سسٹم سے اوجھل رہتا ہے۔

یہ ادارہ پاکستان کو ڈرون ٹیکنالوجی میں بھی آگے لے گیا ہے، آذربائیجان ،آرمینیا اور روس یوکرین جنگ میں ڈرون کامیاب ترین ہتھیار ثابت ہوا ہے۔

دفاعی نمائش میں ’’شاہپر ٹو‘‘ جنگی ڈرون خصوصیت کا حامل ہے جو فضا سے زمین پر مار کرنے والے لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ہے۔

اسمارٹ دفاعی ٹیکنالوجی کے ساتھ تباہ کن ڈرون طیارے اور سب سونک کروز میزائل پاکستان کی دفاعی شعبے میں اہم کامیابی بھی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *