پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ  جب بھی عمران خان کی کال ملے گی تیار ہیں۔

کرک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مہنگائی کا رونا رونے والے اب کہاں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا تھا، پاکستان کی تقدیر کے فیصلے امریکی ایوانوں میں ہوتے تھے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے 9 سالہ دور میں صوبے نے ترقی کی ہے، کے پی کے میں صحت کارڈ اور مفت تعلیمی نظام رائج کیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *