[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک بھر میں آج میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، تاہم کوئٹہ میں ٹریفک جام ہونے کے باعث ٹیسٹ نصف گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، ٹیسٹ کے نتائج رات 9 بجے پی ایم سی کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکیں گے۔

کراچی میں میڈیکل داخلہ ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں منعقد ہوا، 5 ہزار امیدوار ڈاؤ اوجھا کیمپس اور 12 ہزار این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔

تحریری ٹیسٹ میں امیدواروں کے لیے موبائل فون اور کسی بھی قسم کی الیکٹرانک گھڑی یا ڈیوائس لانا منع تھا۔

سندھ میں ٹیسٹ لینے کی ذمے داری ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی جبکہ پنجاب میں یو ایچ ایس، بلوچستان میں بی ایم سی، کے پی کے میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور اسلام آباد میں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے پاس تھی۔

پی ایم سی کے صدر ڈاکٹر نوشاد شیخ کے مطابق کہ ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کو جوابات کی کاربن کاپی ہمراہ لینے کی اجازت تھی، ٹیسٹ کے نتائج رات 9 بجے پی ایم سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ میں میڈیکل کے لیے 55 فیصد اور ڈینٹل کے لیے 45 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طالب علم میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے اہل ہوں گے۔

پاکستان میڈیکل کونسل کے صدر ڈاکٹر نوشاد شیخ نے ’جنگ‘ کو بتایا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں تحریری ٹیسٹ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو، بلاول اسپورٹس کمپلیکس نواب شاہ اور شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور میں لیے گئے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے میڈ یکل اور ڈینٹل کالجوں کی21 ہزار نشستوں پر داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں تقریباً 204253 امیدواروں نے شرکت کی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *