[ad_1]

عمران خان کو 4 گولیاں لگیں اور اتنا دور اسپتال گئے، سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کون سا سپرمین ہے، 4 گولیاں لگیں اور 125 کلو میٹر دور اسپتال میں گئے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے اداروں کو متنازع بنا رہا ہے، وفاقی حکومت عمران خان کے خلاف آئینی شکنی کا مقدمہ درج کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حملہ آور بھی مارا جاتا تو عمران خان بہت گند مچاتے، وہ پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے، پی ٹی آئی چیئرمین پاکستان کے لیے بڑا سیکیورٹی رسک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر سندھ میں یہ واقعہ ہوتا تو عمران خان ہمارا خون پی جاتے، وہ ملک اور اداروں کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں سارے لوگ عمران خان کی مرضی سے لگے ہیں اور پھر بھی کہتے ہیں ایف آئی آر نہیں کٹ رہی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *