[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر در ج ہونے والی ایف آئی آر سے متعلق ردعمل دے دیا۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایف آئی آر میں اگر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے دیے گئے تینوں نام شامل ہیں تو ایف آئی آر قانونی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ان ناموں میں کوئی بھی تحریف تحریک انصاف کو قبول نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے نزدیک ایف آئی آر کاغذ کا بے وقعت ٹکڑا ہوگی۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔
اب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
[ad_2]