[ad_1]

فواد! آپ دوسروں کے گھروں پر حملے کروائیں گے تو آپ کے گھر بچ نہیں سکیں گے، رانا ثنا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے کہا کہ ان کے گھروں پر حملے کردو، فوادچوہدری آپ کا گھر آسمان پر نہیں، یہیں ہے، جو آگ آپ لگا رہے ہیں اس میں آپ بھی جلیں گے، آپ دوسروں کے گھروں پر حملے کروائیں گے تو آپ کے گھر بچ نہیں سکیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان پر ہونے والے حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، واقعے پر دلی اظہار افسوس کرتے ہیں، ہم نے ایسے ذہن اور سوچ کی ہمیشہ مذمت اور مخالفت کی ہے، برا کہا ہے برا جانا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حملہ آور کو پی ٹی آئی کے کارکن نے پکڑا، پولیس نے فوری طور پر حملہ آور کو گرفتار کیا، اس کارکن اور پولیس کی کارروائی قابل ستائش ہے۔

رانا ثنا نے کہا کہ وزیراعظم نے اس واقعے کی رپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے، وزیراعظم نے واقعے پر حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب سے رپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے، جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ تفتیش کا عمل شفاف ہو اور معتبر ہو۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی فوری طور پر بنائی جائے، شیریں مزاری نے کس بنیاد پر وزیراعظم، مجھ پر، ایک ادارے پر فائرنگ کا الزام لگایا؟ اسد عمر نے کہا واقعے کی ذمے داری وزیراعظم، مجھ پر، ایک ادارے کے افسر پر ہوتی ہے۔

رانا ثنا نے کہا کہ حملہ آور کا بیان سن لیں، اسے آپ کے کارکن نے پکڑا، پولیس ساتھ لےکر گئی، واقعے کو آپ نے اپنے گھٹیا سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنےکی کوشش کی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کارکن کے قتل اور اپنے زخم کو بھی آپ نے اپنے سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا، آپ نے لوگوں کو انتشار اور افرا تفری کیلئے اکسانا شروع کردیا، جو آپ کی گمراہی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں کسی کی کوئی کوتاہی سامنے آجائے تو یہ ذمے داری کس کی تھی؟ وفاق یا پنجاب حکومت؟ ملزم کے ابتدائی بیان کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *