[ad_1]
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 6 ماہ سے ملک میں انقلاب کا مشاہدہ کر رہا ہوں۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ساتھ لوگوں کا سمندر ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ سوال صرف یہ ہے کہ کیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟
واضح رہے کہ خان صاحب کا لانگ مارچ جانبِ منزل رواں دواں ہے جس سے سیاسی منظر نامے میں خوب ہلچل ہے۔
دوسری جانب فوج کے ترجمانوں کے بیانات بھی موضوعِ گفتگو بنے ہوئے ہیں۔
[ad_2]