پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ نے سپریم کورٹ بار کی نئی باڈی میں پھوٹ ڈلوادی۔ نومنتخب صدر عابد زبیری نے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

صدر سپریم کورٹ بار کی جانب سے حمایت کے بعد دس نو منتخب ایگزیکٹو عہدیداروں نے اسے مسترد کردیا ہے۔

دیگر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشن غیر سیاسی ادارہ ہے، نو منتخب صدر اسے کسی سیاسی جماعت کی ذیلی تنظیم بنانے سے گریز کریں۔

اس سے پہلے نو منتخب صدر عابد زبیری نے کہا تھا، کہ وکلا برادری لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.