[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبہ خیبر پختون خوا کےضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پولنگ کی نگرانی کے لیے الیکشن کمیشن کے سیکریٹری الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا کے دفتر پہنچ گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ووٹرز بلا خوف وخطر ووٹ ڈالیں، خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے والوں کےخلاف سخت کارروائی ہو گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ این اے 45 کرم میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد1 لاکھ 98 ہزار600 ہے جبکہ حلقے میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 143 ہے، جن میں سے 119 حساس ترین ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے دوران سیکیورٹی بہترین ہے، سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں جبکہ پولیس، ایف سی اور پاک فوج بھی اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *