[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں صبح 9 بجے سے پولنگ جاری ہے، ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

اس حلقے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پی ڈی ایم کے امید وار جمیل خان سمیت 16 امیدوارمیدان میں ہیں۔

عمران خان اور جمیل خان میں کاٹنے کا مقابلہ جاری ہے۔

ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک فخر زمان کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبد الرؤف خان کے مطابق اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 618 ہے۔

حلقے کے 143 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 انتہائی حساس اور 119 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مٹیریل کی ترسیل کی گئی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *