[ad_1]

اعظم سواتی کا مبینہ تشدد کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی نے اپنے اوپر دوران حراست مبینہ تشدد کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ انصاف کے اداروں سے انصاف نہیں مل سکتا تو پارلیمنٹ بند کردیں۔

سینیٹر اعظم سواتی نے مزید کہا کہ جرم کے مطابق عدالت سزا دے، چیف جسٹس کو پیغام دینا چاہتا ہوں کل یہ شعلے آپ کی عدلیہ تک نہ پہنچ جائیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو آج ہی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست گزشتہ روز منظور کی تھی۔

عدالت کی جانب سے اعظم سواتی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل نے سوشل میڈیا پر متنازع بیان دینے پر پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو مقدمہ درج کر کے چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *