[ad_1]
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابقکور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے دورے کے دوران محسود جرگہ کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور مقامی قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین نے امن کی بحالی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کو ان کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔
کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل حسن اظہر نے کہا کہ پاک فوج علاقے میں سماجی واقتصادی ترقی کےلیے ہرممکن مدد فراہم کرےگی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بےمثال کامیابیاں قبائلیوں کی قربانیوں سے ممکن ہوئیں، مقامی لوگ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر لڑے۔
[ad_2]