فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں عابد شیر علی نے کہا کہ توشہ چور کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کی رو سے فوجداری مقدمہ درج کر کے عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مصنوعی تقدس اور شرافت کا لبادہ چاک ہو چکا ہے۔

عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی ڈیکلیئرڈ چور اور کرپٹ ثابت ہوا ہے، اس کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ہی ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ ہماری رائے ہے کہ عمران خان نااہل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اب رکنِ قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *