[ad_1]

خبریں ہیں کچھ پارٹی لیڈر عمران خان کے بیانات سے خوش نہیں، مصدق ملک

وفاقی وزیر مملکت اور ن لیگی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ خبریں مل رہی ہیں کہ پارٹی کے کچھ ٹاپ لیڈر عمران خان کے بیانات سے خوش نہیں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے یہ مستعفی ہوجائیں تو معاملہ خود بخود الیکشن کی طرف چلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی پی ٹی آئی کی کچھ نمائندگی ہے یہ وہاں سے بھی استعفیٰ دے دیں۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ خبریں مل رہی ہیں کچھ ٹاپ لیڈر عمران خان کے بیانات سے خوش نہیں، پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ بات ہو رہی ہے، نہیں بھی ہو رہی، یہی تو محلاتی سازش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے آپ کی حکومت ختم کی تو امریکا میں لابی کس بات کی کر رہے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *