[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی شرقی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع ایک فلیٹ میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے۔

فائر بریگیڈ مرکز کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک 11 میں یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب واقع رہائشی عمارت نعمان ٹیرس فیز 1 میں تیسری منزل پر واقع 1 فلیٹ میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق اہلِ محلہ نے اپنے طور پر آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی صبح 6 بجے فائر فائٹرز اور آگ بجھانے والی ایک گاڑی فوری طور پر روانہ کی گئی۔

گلستانِ جوہر تھانے کے ایس ایچ او صفدر مشوانی کے مطابق محلے والوں نے فائر بریگیڈ کے عملے کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 50 سالہ طاہر ولد رحمت اللّٰہ، 25 سالہ انکشہ طاہر، 22 سالہ طلحہٰ طاہر، 21 سالہ حمزہ طاہر اور 30 سالہ مصباح سبحان جھلس گئے۔

جھلسنے والے افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او صفدر مشوانی کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *