[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ نیٹ فلیکس کے نام پر واٹس اپ پر ایک وڈیو چلائی جارہی ہے، نیٹ فلیکس نے کہہ دیا ہے کہ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

مصدق ملک نے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کا تعلق کس سے ہے؟ خفیہ فنڈنگ کو ان ہی چیزوں پر اور ان ہی سازشوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔

مصدق ملک نے کہا ہے کہ 30-30 لاکھ روپے کی ایک وڈیو کلپ بنتی ہے، پی ٹی آئی اظہار لاتعلقی کرے کہ ڈیوڈ فینٹن کو ہائر نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس مارچ کے لانے کی بات کی جارہی ہے وہ کس کے خلاف ہے؟ یہ مارچ ریاست اور اداروں کے خلاف لا رہے ہیں، آپ کی اپنی پارٹی کے لوگ اداروں کے خلاف مارچ کرنے کو تیار نہیں۔

مصدق ملک کا گزشتہ حکومت سے متعلق کہنا ہے کہ اِنہوں نے 2 اور 4 ڈالر کی ایل این جی نہیں خریدی، آج 40 ڈالر کی ہے، جنوری اور فروری میں ایل این جی کا ایک ایک کارگو اضافی ہوگا، اس سال سوئی نادرن صارفین کو ایل پی جی سلنڈر فراہم کرے گا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سردیوں کے لیے ایل این جی کے اضافی کارگو خریدنے کی کوششیں جاری ہیں، وزیر اعظم شہبازشریف توانائی میں خود کفالت سے متعلق جَلد اعلان کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *