[ad_1]

ثمر بلور نے ضمنی انتخاب میں اپنی شکست تسلیم کرلی

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کی رہنما ثمر بلور نے ضمنی انتخاب میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے تحریک انصاف کو جیت کی مبارک باد دے دی۔

 ترجمان اے این پی خیبر پختونخوا ثمر بلور  کا کہنا ہے کہ  میں اے این پی کے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

ثمر بلور نے کہا کہ اے این پی کے کارکن ایک خاندان کی طرح ہیں ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخاب آج ہوئے، پشاور کے این اے 31 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان نے  اے این پی کے امیدوار غلام احمد بلور کو شکست دے دی۔

چارسدہ، مردان، ننکانہ صاحب، فیصل آباد اور کورنگی کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں سے عمران خان کو برتری حاصل ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *