[ad_1]

لانگ مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، آج کی جیت لانگ مارچ کا افتتاح ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے  شبلی فراز نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ ایک زوردار قسم کا مارچ ہوگا، ہم نے منظم طریقے سے پلان کیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے عملی طور پر ثابت کرنا ہے اب بس بہت ہوگیا، اس ملک کے فیصلے ملک کے اندر ہوں گے اور ان کے نمائندے کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام ہوگا، ‏الحمدللّٰہ اس وقت ہم تمام سیٹوں پر لیڈ کر رہے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *