[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں پولنگ کے دوران کہیں بھی کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

کراچی کے علاقے ملیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح سے پولنگ کا عمل جاری ہے، کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پولیس اور رینجرز کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ خود لے رہا ہوں۔

واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *