[ad_1]
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ پی پی 139 کی سیٹ جیت کر عمران خان کو گفٹ کروں گا۔
شرقپور شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا کہ یہ سیٹ پہلے بھی عمران خان کی تھی، اب بھی ان کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں اسمبلی میں گیا تھا لیکن نواز شریف کو پسند نہیں کرتا تھا۔
جلیل شرقپوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب بیرونی شازشیں ہوئیں تو میرا ن لیگ کے ساتھ چلنا مشکل ہو گیا۔
واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔
صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
کراچی، ملتان، فیصل آباد، ننکانہ، پشاور، مردان اور چارسدہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔
[ad_2]