[ad_1]

7 دفعہ دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنا، امیر مقام

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور امیر مقام کا کہنا ہے کہ 7 دفعہ دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنا، دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سوات کے علاقے چار باغ میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام امن کی صورت حال پر احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ آج سوات کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے اور وہ ہے امن۔ امن کے علاوہ ہمیں کوئی اور چیز قابل قبول نہیں۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ ایسا آپریشن بھی نہیں ہوگا، جس سے عوام کو مشکلات ہوں، امن کے لیے عوام کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی نمائندگی کا حق ادا نہ کیا تو کرسی چھوڑ دیں گے مگر کسی صورت سوات کے امن کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، امن کی خاطر اپنے عوام کے شانہ بشانہ رہیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *