[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ  نے سی ای او کے الیکٹرک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کو وارنٹ کی ایک گھنٹے میں تعمیل کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ پولیس سی ای او کے الیکٹرک کو ایک گھنٹے میں لائے۔ 

دوسری جانب جسٹس صلاح الدین پہنور کا کہنا ہے کہ صبح ساڑھے نو بجے سے سندھ ہائی کورٹ کی بجلی نہیں ہے، سیکڑوں کیسز کی سماعت عدالت نہیں کر سکی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت صوبۂ سندھ اور ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کی وجہ سے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے کی وجے سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے سے 6 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں کینپ نیو کلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے، بجلی بحال کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *