[ad_1]

آستانہ، وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے آستانہ میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، آئی ٹی، زراعت، توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سستی توانائی کا حصول ہماری ترجیح ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کے اصولی مؤقف کو سراہا اور نگورنو کاراباغ کے علاقے سے متعلق آذری مؤقف پر پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے قازقستان کے صدر کے عشائیے اور ثقافتی پروگرام میں بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف ایشیا میں اعتماد سازی کے اقدامات پر ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان پہنچے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *