سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے کہ عمر سرفراز چیمہ صاحب کو وزارت داخلہ دی جائے۔

اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان کا حکم سر آنکھوں پر، اس لیے انہوں نے پنجاب کی وزارت داخلہ چھوڑ دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر خان حکم دیں گے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔

قبل ازیں اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے اور ہمیشہ خان کا وفادار رہوں گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ہاشم ڈوگر نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو پیش کیا تھا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.