[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے جنرل اسپتال میں علاج کے لیے لائی گئی 22 سال کی لڑکی پُرسرار طور پر اغوا ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرین ٹاؤن کی لڑکی گھر سے یونیورسٹی کے لیے نکلی، طبعیت خراب ہوئی تو اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس نے کہا کہ ریسکیو ٹیم طالبہ کو طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال لائی، اسپتال منتقلی کے بعد لڑکی کے ورثاء پہنچے تو لڑکی وارڈ سے غائب تھی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، علاج کے بعد طالبہ کہاں گئی، اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں 17 سالہ طالبہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔

پولیس کے مطابق والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبہ مقدس کو کالج کے لڑکے نے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *